• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کے حوالے سے تمام محکمے انتظامات مکمل کریں:ڈپٹی کمشنر

ملتان ( سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محمد زبیر دریشک کی صدارت میں اجلاس ہوا،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز آغا ظہیر عباس شیرازی، محمد حمزہ سالک،، ڈاکٹر عابدہ فرید، کامران بخاری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، ڈسٹرکٹ افسرسول ڈیفنس فاطمہ خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر علیم شاہ، دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام محکمے اپنے انتظامات مکمل کریں ، ایمبولینسیں جلوسوں کے ہر روٹ پر موجود ہوں گی، کارپوریشن اور ضلع کونسل جلوسوں کے راستوں پر پیچ ورک کی سکیمیں مکمل کریں ،محرم الحرام کے دوران کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنرز جلالپور پیر والہ اور شجاع آباد اپنے علاقوں میں انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔سی پی او نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جا رہے ہیں، سکیورٹی پلان تشکیل دیا جا رہاہے،مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے ۔
تازہ ترین