• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیڈمنٹن کھیلنے والے چینی روبوٹ نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا

چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ بیڈمنٹن کھیلنے والے روبوٹ نے ملک کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ 1,452 ریلیاں مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس روبوٹ نے صوبہ ژی جیانگ کے شہر شاؤشِنگ میں چین کے چند بہترین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے خلاف کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا۔

روبوٹ نے لگاتار 1,452 شاٹس کامیابی سے واپس کیے، جس کے ذریعے موبائل روبوٹ کے ساتھ سب سے زیادہ مسلسل بیڈمنٹن کاؤنٹر ہِٹس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم ہوا۔

یہ ایتھلیٹک روبوٹ وژن اور موشن کنٹرول سسٹمز سے لیس ہے، جن کی ٹائمنگ ملی سیکنڈ کی سطح تک انتہائی درست رکھی گئی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید