یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں انتخابات نہیں ہوسکتے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کےلیے یوکرینی صدر فلوریڈا روانہ ہوئے ہیں، جس سے متعلق انہوں نے آڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔
انہوں ے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، پہلے کینیڈا میں رُک کر وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کروں گا۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین کی اپنی سرخ لکیریں ہیں لیکن مفاہمت کا راستہ بھی نکل سکتا ہے، موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔ انتخابات کے لیے مضبوط سیکیورٹی ضمانتوں کی ضرورت ہے، امریکی ضمانتوں کا انحصار اس بات پر ہے کہ صدر ٹرمپ کیا دینے کے لیے تیار ہیں۔
یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کے دفاع میں مزید دفاعی میزائلوں کی ضرورت ہے، چین ابھی روس یوکرین امن عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار نہیں لگتا۔
دوسری طرف امریکی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کل ہوگی۔