• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول لاپتہ افراد کے خاندانوں کیلئے 5 ارب گرانٹ منظوری پر حکومت کے شکر گزار

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی : فائل فوٹو
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی : فائل فوٹو 

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے خاندانوں کیلئے 5 ارب کی گرانٹ منظور کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ان کے خاندانوں کی داد رسی کی کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان بھر میں لاپتہ افراد کے ساتھ ایم کیو ایم کے لاپتہ سیاسی کارکنان کے خاندانوں کو بھی شامل رکھا جائے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاسی کارکن ایم کیو ایم کے لاپتہ ہیں، ایم کیو ایم کا وفد جلد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید