• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ پی کے 8میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ،وزیر زراعت

پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر زراعت ،لائیو سٹاک ، فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی فضل وکرم سے حلقہ پی کے 8میں جو کام کئے ہیں وہ گزشتہ66 سالوں میں نہیں ہوئے، نیکپخیل نہر کی صفائی اور مرمت کا کام جلد شروع کیا جائیگاان خیالات کا اظہار انہوں نے کوزہ بانڈ ہیں میں تنظیم دااولس خدمت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کوزہ بانڈ سمیت حلقہ پی کے8میں اپنے 6سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور علاقے کے عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاونگااور عوام کے مسائل کو بہتر سے بہتر طریقے سے حل کررہے ہیں انہوں نے یونین کونسل کوزہ بانڈ کے لئے مزید 2 نئے ٹیوب ویلز کی منظوری کا علان کیا۔
تازہ ترین