• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بارش کا منظر


کراچی میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

شہرِ قائد میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہرِ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے والی ہلکی اور تیز بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔

کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفرزون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، ٹاور، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں زیادہ تر ہلکی اور کہیں کہیں تیز بارش ہوئی۔

بوندا باندی کا آغاز ہوتے ہی مختلف سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہو گئے۔

بارش کا پہلا چھینٹا پڑتے ہی کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جس کے باعث اسکول، کالج و یونیورسٹی جانے والے طلباء و طالبات اور دفاتر جانے والے افراد کو تیاری میں دشواری کا سامنا ہوا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور جنوب مشرق سے 15 ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین