٭وطن عزیز سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کیلئے نیب کو خودمختار بنانا بہت ضروری ہے۔ ملکی بقا کے لئے شخصیات کی بجائے اداروں کی بالا دستی قائم کرنا ازحد ضروری ہے۔ اس لئے نیب کو اشرافیہ اور غریب عوام کے خلاف کارروائی کرنے کا حق بلاامتیاز حاصل ہونا چاہئے۔جب تک احتساب کا ادارہ خودمختار اور آزاد نہیں ہو گا تب تک بدعنوانی جیسی علت کا خاتمہ ممکن نہیں ہو پائے گا۔ (اعظم سرور، لاہور)