• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی میزائل تجربہ خطرناک اقدام ہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا نےامریکی میزائل تجربے کو خطرناک اور غیرمعمولی اقدام قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ اس سے خطےمیں سرد جنگ کا آغازہوسکتاہے۔


ترجمان شمالی کورین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ امریکا کےعسکری اقدامات خطرناک اور غیرمعمولی ہیں۔

اس سےجزیرہ نماکوریا اور خطےمیں نئی سردجنگ کا آغاز ہو سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا تمام معاملات کومذاکرات اور مشاورت سےحل کرنے کا موقف تبدیل نہیں ہوا،تاہم عسکری خطرات کیساتھ مذاکرات فائدہ مند ثابت نہیں ہونگے۔

امریکا نےپیر کو درمیانی فاصلےتک مارکرنےوالےکروزمیزائل کاتجربہ کیا تھا۔

تازہ ترین