• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد کے وائس چیئر مین فائرنگ سے زخمی،بھتے سے متعلق مقدمات درج کروائے تھے،پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن نشتر روڈ اولڈ انجن مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے تاجر اتحاد کے وائس چئیر مین 56سالہ محمد فہیم ولد محمد کامل زخمی ہو گئے ،ایس ایس پی مقدس حید رکے مطابق محمد فہیم نے سال2014میں ملزم رمیض کے خلاف بھتہ طلب کرنے کے مقدمات درج کروائے تھے،ان میں سے ایک مقدمہ میں ملزم بیل پر تھا اور عدالت میں مسلسل غیر حاضری کے بعد آج عدالت میں پیش ہوا تو عدالت نے اسکی ضمانت منسوخ کر کے اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ایس ایس پی کے مطابق محمدفہیم عدالت سے موٹر سائیکل پر واپس آ رہے تھے کہ اس دوران ملزم رمیض کے چچا جہانذیب نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا،دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی سٹی سے واقع کی تفصیلات اور کارروائی رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین