• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا میں کے الیکٹرک کی ٹیرف میں اضافے کیلئے پٹیشن،عوامی نمائندوں کی مخالفت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی روپے کی قدر میں کمی اور فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ کے باعث ٹیرف میں اضافے کیلئے پٹیشن کی سماعت نیپرا نے گزشتہ روز کی سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے نمائندوں نےنیپراکے سامنے،جولائی2016ء سے جون 2019ء کے عرصے میں،ایندھن اور پاور پرچیز پرائس میں تبدیلی کے باعث ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر ٹیرف میں ردوبدل کے حوالے سےکمپنی کی پٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی،سماعت میں شریک عوامی نمائندوں نے پٹیشن کی مخالفت کی ،کے الیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک سمیت، پورے پاکستان میں، ڈسکوز کی جانب سے،ٹیرف میں ردوبدل کا مطالبہ معمول کے مطابق ہے،جولائی 2016ء سے اب تک،نئے کنٹرول پیریڈ 2017-2023 کے لیے نئے ملٹی ایئر ٹیرف کے تعین اور نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیر کے باعث، کے الیکٹرک، جولائی 2016ء سے اب تک ایسا نہیں کر سکا تھا۔ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نےکے الیکٹرک کے لیے، نئے ملٹی ایئر ٹیرف کا نوٹیفکیشن 22مئی، 2019 ء کو جاری کیا،بریفنگ کے دوران،کے الیکٹرک کے نمائندوں نے نپرا کے افسران کو بتایا کہ ٹیرف میں تبدیلی مختلف عوامل کی وجہ سے ہے جن میں روپے کی قدر میں کمی شامل ہے جو فرنیس آئل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ بنی۔

تازہ ترین