• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں درختوں کے بیج سے بائیو فیول پیدا کیاجاسکتاہے، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے شعبہ انوائرمینٹل انجینئرنگ اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار بعنوان ”پاکستان میں بائیو فیولز اور بائیو انرجی کے مستقبل“کے حوالے سے منعقد کیا گیا، چیئرمین انوائرمینٹل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ایسے درختوں کے بیج بھی پائے جاتے ہیں جن کے بیجوں سے تیل نکال کر بائیو فیول پیدا کیا جاسکتاہے اوراسے پٹرولیم مصنوعات میں میں مکس کیا جائے تو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جاسکے گی جب کہ بیرونِ ممالک سے آنے والے پٹرول کی درآمد میں بھی کمی سے ملکی ذخائر کو بچا یا جاسکے گا۔شعبہ انوائرمینٹل انجینئرنگ کے ڈاکٹرمحمود علی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ہم تحقیق کے ذریعے اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ خوردنی استعمال شدہ تیل کو بائیو ڈیزل میں تبدیل کررہے ہیں جس سے پاکستان میں اقتصادی حوالوں سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔ سیمینار سےپاکستان اسٹیٹ آئل کے جزل مینیجر، نیو بزنس ڈیولپمنٹ انجینئر محمد بابرصدیقی ، ڈاکٹر نسیم احمد خان، ڈاکٹرعاصم ریحان کاظمی ، ڈاکٹر مبشر علی صدیقی اور پروفیسر ڈاکٹر میرشبر علی نے خطاب کیا۔

تازہ ترین