• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا گیا

شکارپور(مانیٹر نگ سیل)پولیس نے مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا۔ایڈیشنل آئی جی سکھر  ڈاکٹر جمیل کے مطابق جگر جلال کو بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں لے کر پولیس پارٹی شکار پور پہنچ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جگر جلال کے دیگر 3 ساتھیوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا، آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ 
تازہ ترین