• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہسپتال5سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکا،لاگت میں 10کروڑ کا اضافہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کا منصوبہ 5سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکا، 70 کروڑ سے زائد لاگت سے تیار ڈسٹرکٹ ہسپتال کا منصوبہ تاحال نامکمل ہے، 2014 میں بہاولپور بائی پاس کے پاس کے قریب ڈسٹرکٹ ہسپتال بنانے کے کام کا آغاز کیا گیا ،ڈھائی سال میں مکمل ہونے والا منصوبہ5 سال گزر جانے کےآ باوجود تاحال مکمل نہ ہو سکا، واضح رہے مذکورہ ہسپتال کے منصوبے کی مالیت میں بھی اس وقت تک 10 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب ہسپتال فعال نہ ہونے سے ملتان میں پہلے سے موجود سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے،ڈسٹرکٹ ہسپتال کا منصوبہ شروع ہونے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال ملتان،سول ہسپتال اور فاطمہ جناح کو ملا کر عارضی طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا، منصوبے کے حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کا کہنا ہے کے ہسپتال جون 2020 میں مکمل ہو گا، کمشنر اور ڈی سی ملتان کے احکامات پر اس سال دسمبر میں ہسپتال کا کچھ حصہ فعال کرنے کی کوشش کی جائے گی،شہریوں نےہسپتال کا فوری فعال ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین