• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم جلوس کے روٹس پر ترقیاتی کام جلد کرانے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان نے محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے روٹس پر ترقیاتی کام جلد از جلد کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں ساڑھے 4 کروڑ مالیت کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز آج اوپن کئے جائیں گے ،گزشتہ روزٹینڈرز حاصل کرنے کیلئے درخواستیں وصول کی گئیں، چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان نے انفراسٹرکچر ڈیپارٹمنٹ کو جلد از جلد ترقیاتی کام مکمل کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین