• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئےبلدیاتی ایکٹ کے نفاذ کیلئے اقدامات شروع،افسروں کا ریکارڈ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے نئے منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ 2019کے نفاذ کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ، ہیومن ریسورس سسٹم میں ملازمین کا ریکارڈ اپ گریڈکرنے کیلئے بی ایس 17اور دیگر سکیل کے آفیسران کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، آفیسران کو سافٹ اور ہارڈ کاپی جلد از جلد بھجوانے کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ محکمہ فنانس کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے متعدد بار ملازمین اور آفیسران کا علیحدہ علیحدہ ریکارڈ مانگا گیا تھا لیکن آفیسران کی عدم دلچسپی کے باعث ریکارڈ ک فراہم نہیں کیاگیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے آفیسران کو فوری طور پر آفیسران کا ڈیٹا مرتب کرکے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین