• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کے زیراہتمام مختلف سرکلز میں 24اگست کو کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں مختلف سرکلز میں ہفتہ24اگست کو کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام زرغون ڈویژن کیسکوکے دفتر واقع چمن ہاوسنگ سکیم کوئٹہ میں ہفتہ24اگست کو صبح10بجے کھلی کچہری لگائی جائے گی ۔ کیسکو خضدارسرکل کے تحت خاران سب ڈویژن کے دفترخاران شہرمیں، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتما م سبی سب ڈویژن میں، پشین سرکل کے تحت ایکسئن آفس قلعہ عبداللہ ڈویژن کے دفترواقع چمن شہرمیں، کیسکولورالائی سرکل کے زیراہتمام ایکسئن قلعہ سیف اللہ ڈویژن کے دفتر میں جبکہ کیسکومکران سرکل کے تحت پسنی سب ڈویژن کے دفترواقع پسنی شہر میں ہفتہ24اگست کو صبح10بجے کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی کھلی کچہر ی میں کیسکوکے آپریشن سرکل کے تمام متعلقہ ا فسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
تازہ ترین