• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کے قائم مقام الیکشن کمشنر کو کام سے روک دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام الیکشن کمشنر کو کام سے روک دیا اور کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اگست کو جواب طلب کرلیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے پی سی بی کے قائم مقام الیکشن کمشنر کی قانونی حیثیت کے خلاف فدا حسین اورسید اسحاق کی درخواستوں پر سماعت کی اور ان کے وکیل کو درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی ۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز موجود ہیں جن کے الیکشن ہر چار سال بعد ہوتے ہیں۔

دلائل میں مزید کہنا تھا کہ عدالت قائم مقام الیکشن کمشنز کی تقرری کالعدم قرار دے اور مستقل الیکشن بورڈ کو ان کے الیکشن کروانے کا حکم دے۔

تازہ ترین