• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت دہشتگردی کا جھوٹا ناٹک رچانا چاہتا ہے‘

بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، شاہ محمود قریشی


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگردی کا جھوٹا ناٹک رچانا چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی کا جھوٹا ناٹک رچانا چاہتا ہے جبکہ بھارتی میڈیا 100کے لگ بھگ دہشتگرد داخل ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا بھی کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔ وہ آج مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاج کو طاقت سے روکنےکی کوشش کرے گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ آج کشمیر میں ہونے والے احتجاج کےدوران خون خرابے کا خدشہ ہے، آج دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو بھارت پاکستان پر انگلیاں اُٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں عوام کو اشیائے خورونوش اور دواؤں تک رسائی نہیں ہے۔ دنیا کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے، دنیا اس صورتحال پرخاموش نہیں رہ سکتی۔

تازہ ترین