• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ سے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم نے 7 سالہ بچی کو ملیر ندی کے قریب زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق شرافی گوٹھ سے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے 7 سالہ بچی کو ملیر ندی کے قریب زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ بچی کو میڈیکل چیک اپ کرانے کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین