• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں بچی سمیت 4 جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)2افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات میں بچی سمیت3افراد،عمارت سے گر15سالہ شفا جاں بحق، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر4گجر نالے کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار45سالہ مشتاق خان زخمی ہوگیا ، جس نے عباسی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا ، سائٹ کے علاقے ولیکا اسپتال کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 23سالہ دانش زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دم توڑ گیا ، متوفی اورنگی کا رہائشی تھا ، ‎‎ خداکی بستی فیز ون میں واٹر ٹینکر نے 3سالہ سمیرا بتول کو کچل دیا جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، کھارادر تھانے کی حددو کاغذی بازار تاتاری منزل کی چھٹی منزل سے 15سالہ شفا گر گئی ،جسے نیم مردہ حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کر دی ،لڑکی کے ماموں اور دیگر ورثاء نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ متوفیہ کا پائوں سلپ ہونے سے واقعہ پیش آیا ہے، قائد آباد اسپتال چورنگی یونس مل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر20سال کے قریب ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہو سکی،پولیس کا کہنا ہے کہ موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے، ملیر کینٹ تھانے کی حددو چیک پوسٹ نمبر 6کے قریب واقع روبی اپارٹمنٹ کے قریب ملنے والی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ 30سالہ مقتول کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ، شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین