• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 سالہ ریحان کی تشدد سے ہلاکت، جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے اہلخانہ کی درخواست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 14سالہ ریحان کے اہل خانہ نے بیٹے کو بہیمانہ تشدد کرکے مارنے سے متعلق جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، کچھ معلوم نہیں کیا ہو رہا ہے،ریحان کو برہنہ کرکے جس طریقے سے مارا گیا اور ویڈیو بنائی گئی وہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا جائے، تشدد کی ویڈیو بنا کر پھیلانا بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے،ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سائبر کرائم کے تحت بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین