• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کو ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے2019-20ء کیلئے داخلہ ٹیسٹ اتوار 25؍ اگست 2019ء کو این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ منفی مارکنگ کے تحت ہوں گے اور چار غلط جوابات کی صورت میں ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا ۔ ٹیسٹ کا آغاز صبح 10؍ بجے ہوگا تاہم طلباء کو ایک گھنٹے قبل ٹیسٹ سینٹر میں رپورٹ کرنا ہوگا۔ جامعہ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ جن طلباء کو داخلہ ٹیسٹ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے انہیں ایڈمٹ کارڈز روانہ کردیئے گئے اور تمام امیدواروں کو موبائل ایس ایم ایس بھی بھیجے گئے ہیں ۔ تاہم طلباء کو مشکل کی صورت میں وہ وقت مقررہ سے پہلے ٹیسٹ سینٹرز پر اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ساتھ پہنچ کر اپنے ایڈمٹ کارڈ بنوا سکتے ہیں ۔

تازہ ترین