• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دماغی جرثومہ نیگلیریا سے متاثرہ ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں دماغی جرثومہ نیگلیریا سے متاثرہ ایک اور کیس سامنے آگیا ۔ محکمہ صحت کے مطابق محمود آبا دکارہائشی 16سالہ محمد شعیب نجی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ رواں سال نیگلریا سے11 اموات ہوچکی ہیں ،جن میں 10مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ماہرین کے مطابق نیگلیریا ایک ایسا جرثومہ ہے جو بہت زیادہ گرم درجہ حرارت میں زندہ رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی پرورش کی بڑی وجہ اس پانی میں کلورین کی صحیح مقدار کا شامل نہ ہونا ہے،جو انسانی دماغ میں ناک کے ذریعے چلا جاتا ہے اور دماغ کھانا شروع کردیتا ہے جو موت کا سبب بنتا ہےاس لئے پانی میں کلورین کی مقدار پوری کی جائے۔

تازہ ترین