ملتان (نمائندہ جنگ)آئی جی ریلوےپولیس نے26 اگست کوملتان،سکھر اور کوئٹہ ڈویژنوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کےاحکامات جاری کردئیے ہیں،اس ضمن میں جاری مراسلہ میں کہا گیاہےکہ اکبربگٹی کی برسی کےموقع پرایک بلوچ عسکریت پسندتنظیم کی جانب سےممکنہ طور پرٹرین یا ٹریک پرحملہ ہوسکتاہے،لہذا ٹرینوں اور ٹریک پٹرولنگ بڑھائی جائےآئی جی ریلوےکی جانب سے ہدایات جاری ہوتے ہی تینوں ڈویژنوں نے نفری بڑھانے کےساتھ ان کا سکیورٹی شیڈول بھی جاری کردیاہے۔