آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال،ماؤنٹ ایورسٹ پر پلاسٹک کی ڈسپوزبل اشیا کے استعمال پر پابندی

ماؤنٹ ایورسٹ میں پلاسٹک پر پابندی


کھٹمنڈو(نیوز ڈیسک)نیپال میں حکام نے ماؤنٹ ایورسٹ کے قریبی علاقے میں پلاسٹک کی بنی ڈسپوزبل اشیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکام نے پلاسٹک کی بنی ان اشیا پر پابندی کوہ پیماؤں اور سیاحوں کی جانب سے گندگی کی بڑی مقدار چھوڑ جانے کی وجہ سے لگائی ہے۔رواں برس دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیماؤں کی زیادہ تعداد میں آمد دیکھی جا رہی ہے جبکہ اسی دوران حکومت نے اس علاقے میں صفائی مہم کا بھی آغاز کیا ہے جس کے دوران اب تک دس ٹن سے زائد گندگی جمع کی جا چکی ہے۔ماؤنٹ ایورسٹ کے ساتھ اس علاقے میں برف سے ڈھکی اور بھی کئی چوٹیاں ہیں۔ یہاں کے محکمہ بلدیہ نے 30 مائیکرون سے کم وزن پلاسٹک کی بنی ہر قسم کی اشیا اور پانی کی پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی عائدکی ہے۔اس پابندی کا باقاعدہ اطلاق آئندہ برس جنوری سے ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید