نیویارک (جنگ نیوز) یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ مین رائونڈ شروع ہونے سے قبل منتظمین پر جعلسازی کا الزام لگ گیا۔ نیویارک شہری انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوایس ٹینس ایسوسی ایشن نے گذشتہ چار برس سے ہونے والے منافع میں سے کم ازکم 31ملین ڈالر مخفی رکھے ہیں اور اس کےساتھ ہی ان پر کورٹس کے کرایے کی مد میں تین لاکھ 11ہزار ڈالر کے بقایا جات ہیں۔