پشاور(لیڈی رپورٹر)قوم ستو ر ی خیل ضلع اورکزئی میں جائیداد کے تنازعہ پر مبینہ طور پر مخالفین نے گھر کو آگ لگا کر کمروں میں رکھا کروڑوں روپے کے سامان جلا دیا ھےارباب اختیار سے نو ٹس لیں یہ مطا لبہ گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں متا ثر ہ شخص میر مت خا ن،خلیل خان،شربت خان اپنے خاندا ن کے ہمرا ہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ ان کا جہانزیب،شمروز،ریاض،اجمل اور دیگر کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے پندرہ جر ب زمین پر تنازعہ چلا آر ہا تھا زمین کا کیس پہلے سے ہنگو ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن تین دن قبل مخالفین نے نقاب پو ش گروہ کے ہمرا ہ ہما رے گھر پر دھاوابول کر آگ لگا دی ، کروڑوں کا سامان راکھ کے ڈھیر میں بدل گیا۔ نقاب پوش گروہ نے ہما رے معمر والد کو بندوق کی نوک پر گھر میں درخت سے باندھا اور مستورات کو دھکے دیئے۔اور گھر میں موجود مستورات کو دھکے لگا کر گھر سے نکلنے پر مجبور کر کیا اانہوں نے کہاکہ مخالفین کیخلاف میں نے ایف آ ئی آر درج کی لیکن پو لیس بھی ان پر ہا تھ نہیں ڈال ری جبکہ پو لیس کے کچھ اہلکارو ں نے مخالفین کو آگ لگا نے کیلئے پٹرول لا نے میں مدد کی۔انہوں نے کہاکہ مخالفین اب بھی علا قے میں سرعام گھومتے پھیر تے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان، گو ر نر شا ہ فر ما ن، آ ئی جی پو لیس اور آ ئی جی ایف سی خیبر پختو نخوا سے اپیل کی ہے کہ مخا لفین اور ملوث پو لیس اہلکارو ں کے خلاف کارروا ئی کرےاگر مخالفین کو گر فتار نہ کیا گیا تو ہم آ ئی جی آفس کے سامنے خود سوزی کر ینگے۔