آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیربالا کےسیاحتی مقام کمراٹ میں جشن کمراٹ آج سےشروع ہو رہا ہے، دو روزہ جشن کمراٹ اسپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے خصوصا خیبر پختونخوا سے کھلاڑی اور سیاحوں کی کثیر تعداد حسین وادی کمراٹ پہنچ گئی ہے۔

چوبیس ویں جشن کمراٹ اسپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول 2019 کی رنگارنگ تقریب ہفتے کی شام 6 بجے سیاحتی مقام کمراٹ میں شروع ہوگی، خیبر پختونخوا کے سینئر وزیرعاطف خان جشن کمراٹ کا افتتاح کریں گے۔

جشن کمراٹ میں جیپ ریلی، گھڑ دوڑ، نشانے بازی، رسہ کشی، کبڈی اور جمناسٹک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ کیساتھ ساتھ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔

جشن کمراٹ میں شرکت کے لئے ملک بھرسےخصوصا خیبر پختونخوا سے کھلاڑی اور سیاحوں کی کثیر تعداد دیر بالا کی حسین وادی کمراٹ پہنچ گئی ہے اور لوگ جنت نظیر وادی کے حسین مناظر سےلطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کمراٹ فیسٹیول کا آغاز آج ہوگا
وادی کمراٹ

جشن کمراٹ کے پروگرام دو روز کمراٹ میں جاری رہنے کے بعد شہید بے نظیر یونیورسٹی شرینگل اور دیر اسٹیڈیم منتقل ہوجائیں گے جہاں یہ مقابلے 6 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید