آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بھارتی اپوزيشن پارٹی کانگریس کےرہنما راہول گاندھی کو سری نگر ایئر پورٹ سے ہی نئی دلی واپس بھیج دیا گیا ۔

راہول گاندھی اور ان کے ساتھیوں کو سری نگر ایئر پورٹ سے باہر ہی نہیں نکلنے دیا گیا ۔

اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ انہیں سری نگر میں داخل نہ ہونے دینے کا مطلب ہے کہ مودی سرکار کچھ چھپا رہی ہے۔

راہول گاندھی آج صبح سری نگر کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔

روانگی سے پہلے راہول گاندھی کا کہنا تھاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قید رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔

واضح رہے کشمیریوں کے حقوق چھیننےکے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی پابندیاں مسلسل 20 ویں روز بھی جاری ہیں،مواصلاتی رابطے منقطع ،کرفیو اور پابندیوں کے باعث کاروبار زندگی معطل ہے۔

سڑکوں پر قابض بھارتی فورسز کی نفری بدستور تعینات ہے،احتجاج سے خوفزدہ قابض انتظامیہ نے سڑکیں بلاک کررکھی ہیں،وادی میں لاک ڈاؤن سے دواؤں اور کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

احتجاج روکنے کےلیے اب تک دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے شہری کا کہنا ہے کہ ان کا کام سب ختم ہوچکاہے،زندگی ختم ہوگئی ہے اسکول بند ہیں، حالات ٹھیک نہیں ہیں،سب اپنے گھروں میں بند ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید