آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ و گورنر سندھ کی عبداللّہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی عبداللّہ شاہ غازی کےمزار پرحاضری


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عبداللہ شاہ غازی کےمزار پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ آج یہاں عرس میں شرکت کے لیے آئے ہیں اور صوبے اور ملک کے عوام کی خوشحالی اور اُن کے مسائل کے حل کے لیے دعا کی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر ی عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل کراچی کے حوالے سے اجلاس کیا تھا، مسائل حل کرنے جارہے ہیں، 200 ملی میٹر بارش ایک ساتھ ہونا بڑا مسئلہ تھا، جب بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے مین ہولز کے ڈھکن کھول دیے تو اُس میں بھی ملبہ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 15-2013 تک 4000 ٹن کچرا تھا اب 13000 ٹن ہوگیا ہے، اتنا سارا کچرا اٹھانا آسان کام نہیں، لیکن سندھ حکومت بلدیاتی اداروں سے مل کر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں کسی کی بھی حکومت تھی یہاں ہم نے مل کر کام کیا، مجھے جب بھی وفاقی حکومت نے اجلاس میں بلایا، میں گیا ہوں، وزیراعظم جب چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں، یہ افواہ ہے ہماری کوئی دشمنی نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں مکھیوں کی بھرمار ہے، میئر فیومیگیشن کروا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید