• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ سافٹ بال کی سیکریٹری کی مزار قائد آمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولونے قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی اس موقع پر ان کےساتھ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے ایمبیسڈر فریال گوہر، چیئرپرسن تہمینہ آصف ،صدر حیدر خان لہڑی، سیکریٹری جنرل آصف عظیم، نائب صدر محمد زیشان مرچنٹ ،مراد حسین ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کچھ دیر احتراماّ خاموشی اختیار کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اس موقع پر انہوں نے مزارکے احاطے میں موجود میوزیم کابھی دورہ کیا۔
تازہ ترین