• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے: رض احمد

برطانوی اداکار رض احمد ـــ فائل فوٹو
برطانوی اداکار رض احمد ـــ فائل فوٹو

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 رض احمد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسرائیلی فرسز کے رفح میں جاری جارحیت کی مذمت کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رفح پر اسرائیلی فوج کے حملے نے وہاں پناہ لینے والے 13 لاکھ فلسطینیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے جن میں 6 لاکھ بچے شامل ہیں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ہمیں اب عارضی نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے، غزہ میں یہ قتل و غارت بند ہونا چاہیے!

اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں یا دنیا میں کہیں بھی بچوں کے قتل کے لیے کوئی دلیل نہیں دی جا سکتی۔

رِض احمد نے مزید لکھا کہ عالمی رہنماؤں کو معصوم زندگیاں بچانے اور تمام لوگوں کے لیے آزادی، انصاف، وقار اور امن پر مبنی مستقبل کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید