• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد عمر خان ائی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16 بوائز اسنوکر چیمپئن شپ میں برانز میڈل حاصل کرلیا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں عمر خان کو ہنگری کے کیوئسٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ روس کے شہر تیومن میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں ہفتے کو کھیلے گئے بیسٹ آف سیون سیمی فائنل میں ہنگری کے بلیسو ریویز عمر کو 4-1 کی شکست دی۔
تازہ ترین