آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی کا آغاز اختتام سال تک کیا جائے گا

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 5جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق 31دسمبر 2019ء تک پورے پاکستان میں 4جی ٹیکنالوجی کو 5جی ٹیکنالوجی میں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سی ایم پاک 5جی کی کامیاب آزمائش کرنے والا چینی ادارہ پہلا پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے۔ پی ٹی اے پاکستان میں آئی ٹی کی جدید ٹیکنالوجی کو تیزرفتاری سے اختیار کر رہا ہے۔ 5جی وائرلیس ٹیکنالوجی جیسی منزل کے حصول مستعدی خوداعتمادی اور صلاحیت کے ذریعے اب ڈیجیٹل پاکستان کی منزل کوئی دور نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی کے حوالے سے چینی سیلولر کمپنی نے اس کامیابی سے فائیو جی کی آزمائش کی ہے اس سے مستقبل میں فائیو جی کے مزید فروغ کے امکانات موجود ہیں۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ٹیلی کام سیکٹر کا ریگولیٹر ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شبانہ روز کوشاں ہے۔ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کا آغاز اختتام سال

تک ہونے کا امکان ہے۔ فائیو جی ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل پاکستان کی منزل قریب تر آ گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید