• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا بڑے پراجیکٹس کی منظوری نیب کی اجازت سے مشروط کرنیکا فیصلہ

لاہور (جنگ نیوز) پنجاب حکومت نے بڑے منصوبوں کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے تمام بڑے پراجیکٹس کے کاغذات منظوری سے قبل تصدیق کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے بعد کسی بھی بڑے پراجیکٹ کی منظوری اب نیب کی اجازت سے مشروط ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد حکومتی فیصلوں میں کی جانے والی سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہو جائے گا جو کہ منصوبوں کی شفافیت اور تکمیل کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ تھی۔ اس فیصلے کے بعد بیوروکریسی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کسی پراجیکٹ میں سیاسی مداخلت ہوئی بھی تو افسران نیب میں جا کر صفائیاں پیش نہیں کریں گے۔
تازہ ترین