• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی پولیس کا ناکوں پر مورچے بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آبادمیں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کے بعد وفاقی پولیس نے ناکوں پر مورچے بنانیکا فیصلہ کرلیا۔ پولیس ناکوں پر اب تین کی بجائے چار سے پانچ اہلکار ڈیوٹی دیں گے،ایک ناکے پر دو ایس ایم جی جبکہ دو نائن ایم ایم پسٹل ،چار بلٹ پروف جیکٹ اور دیگر سامان ہو گا۔ ناکہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے 12 کی بجائے 8 گھنٹے ڈیوٹی لی جائے گی،پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔آئی جی پولیس اسلام آبادکی جانب سے نیاایس اوپی جاری کردیاگیا۔
تازہ ترین