• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ، نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو جبار نے بتایا کہ مدعی کا بیٹا مرسلین جی ایٹ فورمیں کھڑے ہوئے موٹر سائیکل پر بیٹھا تھا جس کو موٹر سائیکل نمبر اے کےکیو 316پر سوار ملزم حاشر مسیح نے غفلت سے چلاتے ہوئے ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ہے ۔ دریں اثناء25 سالہ نامعلوم نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کرنے والے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ تھانہ کھنہ پولیس کو پنڈوریاں سے ایک نامعلوم پچیس سالہ نوجوان کی نعش ملی تھی جس کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین