• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ بلوچستان سےغیر جانبدار رکن منیر احمد کاکڑ کی نامزدگی ہوئی، غلام مصطفی کندوال

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر ملک غلام مصطفی کندوال نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔بلوچستان سے رکن نامزد ہونے والے منیر احمد کاکڑ کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پہلی مرتبہ بلوچستان سےغیر جانبدار رکن منیر احمد کاکڑ کی نامزدگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کےخلاف کارروائی نہ کی تو وکلاء خود میدان میں نکلیں گے۔چیف الیکشن کمشنر کا صدارتی احکامات کو نظر انداز کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔حکومت ان کے خلاف ریفرنس دائر کرے۔
تازہ ترین