• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی دلانے کے بہانے شہری سے رقم چھین کربرہنہ تصاویربنا دیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گاڑی دلانے کے بہانے فیصل آبادسے آئے شخص سے رقم چھیننے اوراس کی برہنہ تصاویربنانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو مظہر اقبال نے بتایا کہ اس نے ریاض خان سے گاڑی خریداری کیلئے بات کی تو اس نے مجھے رقم لے کر راولپنڈی آنے کا کہا ۔ میں پنڈوڑہ سٹاپ پہنچا تو ریاض خان سائل کو ڈیسنٹ بوائز ہاسٹل لے گیا ، جہاں انہوں نے اسلحے کی نوک پر مجھ سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور 36 ہزار درہم چھین لیے ، مجھ پرتشدد کیا ،برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنائیں ۔
تازہ ترین