• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کا سمر کیمپ 26 اگست سے شروع ہوگا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کا چھٹا انٹرنیشنل سمر کیمپ پیر 26 اگست سے باڑہ گلی میں شروع ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں شعبہ کے سابق سربراہان پروفیسر اقبال تاجک‘ پروفیسر غلام مصطفیٰ‘ پروفیسر اے زیڈ ہلال کے علاوہ نیشہ وائس بھی شرکت کریں گے۔ سمر کیمپ میں اس بار یمن‘ افغانستان اور ملک بھر سے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے اور ماہرین قومی و بین الاقوامی‘ پارلیمانی‘ سفارتی امور پر لیکچر دیں گے۔
تازہ ترین