• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ،چیف سیکرٹری

لاہور (جنرل رپور ٹر)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اضلاع میں 24 گھنٹے کے اندراشیاء ضروریہ کے نرخوں کا ازسر نو تعین کر نے کے بعدقیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا یا جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے حکم دیا کہ ناجائز منافع خوروں، مصنوئی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خورونوش با لخصوص آٹا، چینی، گھی اور روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور اس سلسلے میں اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اورمارکیٹ کمیٹیوں کو مزید متحرک کیا جائے ۔ اجلاس میں چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول اکرم چوہدری، سیکرٹری لائیو سٹاک، اطلاعات، چیئرمین پی آئی ٹی بی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
تازہ ترین