• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستلج کا بند ٹوٹ گیا، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی

راجن پور سیلابی صورتحال


دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاؤ سے ڈھولا بند ٹوٹ گیا، سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی، جبکہ راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے ۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے، کوٹ مٹھن کے مقام پر 2 لاکھ ایک ہزار کیوسک پانی گزرہا ہے۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق سکھر اور گڈو بیراج پراس وقت نچلے درجے کے سیلابی ریلے موجود ہیں اور سیلابی پانی سے روہڑی، پنوعاقل ، خیرپور کے متعدد علاقے زیر آب ہیں۔

فلڈ کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ سکھر بیراج پراب کسی بڑی سیلابی صورتحال کا امکان نہیں ، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 39 ہزار 145 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عارف والا کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی دیہات کے افراد نے نقل مکانی شروع کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلابی پانی سے متاثرہ آبادیوں اور زیرآب آنے والی فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ، ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر 8فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں ۔

تازہ ترین