• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ ، باہر پہنچاؤ ہے، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے، سندھ میں آپ کے 11سالہ کرپٹ راج نےغریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب سندھ میں آپ کے 11سالہ کرپٹ راج نےغریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں، کراچی آج کچرا کنڈی بن چکا ہے۔


فردوس عاشق کا کہنا تھا پی پی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے بچے جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی میں سے عوام اب مائنس ہوچکے ہیں، موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی، عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا موازنہ ؟؟؟

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے آپ کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، وہ جو وعدہ کرتے ہیں اس پر یوٹرن لے لیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو علم ہی نہیں کرنا کیا ہے وہ پیپلز پارٹی کے ہر اقدام کو فالو کر رہی ہے، حکومت نے پاکستان میں فارن آفس کو کمزور کیا ہے، سفارت کاری جاننےوالی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین