• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیریوں کا احتجاج


وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی قیادت میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف ’دہشتگرد دہشتگرد مودی دہشتگرد‘ کے شدید نعرے لگائے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خطے کو ہولناک انسانی بحران سے بچائے،مقبوضہ کشمیرمیں بدترین لاک ڈاون ہے، وادی کوجیل بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کررہا ہے، کشمیریوں کو ادویات اورمذہبی عبادات سے محروم رکھا جارہا ہے، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرمعصوم کشمیریوں کوبھی قتل کررہی ہے۔

راجا فاروق حیدر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پراپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔

تازہ ترین