آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران صاحب عوام کو آمرانہ سوچ سے آزاد کریں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے پہلے آپ عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے نون لیگی ترجمان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں نتھیا گلی کا سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کے لیے کھولنے میں 6 سال لگے۔


انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ٹیکس دینے والوں کے دکھ کا ڈرامہ نہ کریں، اس سے عوام کو روٹی، کاروبار اور روزگار نہیں ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے، انڈے، کٹے، مرغیوں، بکریوں سے جی ڈی پی نہیں بڑھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے مہنگائی 10 فیصد سے کم اور ترقی کی شرح 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ایک سال میں حکومتی اخراجات میں 1100 ارب کا اضافہ ہوا ہے، ایک کھرب روپے میٹرو پشاور کے کھڈوں پر ضائع ہوچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید