• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سیون اجلاس، ٹرمپ اور بورس جانسن کی ملاقات


دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کا فرانس میں سربراہ اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

جی سیون اجلاس کے لیے رکن ملکوں کے رہنما فرانس میں موجود ہیں، اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدر اور برطانوی وزیرِ اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے سائیڈ لائن ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ سے تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب جی سیون رکن ملکوں نے روس کو فی الحال گروپ میں دوبارہ شامل کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی ملاقات ہوئی، جس میں بورس جانسن کی تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی درخواست پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ سے تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ کریں گے۔

تازہ ترین