• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کچرا اُٹھانے کیلئے چندہ کیوں مانگ رہے ہیں؟ حافظ نعیم

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے سوال کیا ہے کہ علی زیدی کچرا اُٹھانے کے لیے چندہ کیوں مانگ رہے ہیں؟

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کی کراچی میں صفائی مہم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے جو 162 ارب روپے کا اعلان کیا تھا، وہ کہاں گئے؟

پروگرام میں ضلع سینٹرل کراچی کے چیئرمین ریحان ہاشمی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کا بلدیاتی سیٹ اپ بااختیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی ادارے بے اختیار ہیں، اہم ادارے بلدیہ کراچی سے لے لیے گئے، اس لیے کام نہیں ہو پا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی کو 50 ملین روپے ماہانہ گرانٹ ملتی ہے، پھر بھی کام کیوں نہیں ہو رہا؟

تازہ ترین