• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا میں مزید 3 پولیو کیسز کی تصدیق

خیبر پختون خوا میں پولیو کےمزید 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، پاکستان پولیو پروگرام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ بنوں ، وزیرستان اور ہنگو سے یہ تینوں پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان پولیو پروگرام کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 58 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ خیبر پختون خوا میں پولیو کیسز کی تعداد 44 ہو گئی، صرف بنوں ڈویژن میں پولیو کیسز کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

پاکستان پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں پولیو وائرس کی صورتِ حال خطرناک ہے، جبکہ 2 کیسز حیدر آباد سندھ سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

انسداد پولیو پروگرام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے 26 اضلاع میں کل سے پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔

تازہ ترین