• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ،ثانیہ کے گھر حسن علی اور سامعہ کی پہلی دعوت

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو کی شادی کے بعد دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

حسن علی پاکستان اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزوکا تعلق بھارت سے ہے،ان کی پہلی دعوت کرنے والی جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ہے، جن کا تعلق بھی ان ہی ممالک سے ہے۔

حسن علی کی شادی 20اگست کو یو اے ای کے شہر دبئی میں ہوئی اور پہلے استقبالیہ بھی وہاں ہی ہوا جبکہ دوسرا ولیمہ پاکستان میں ہونا ہے، لیکن اس سے قبل ہی ان کی شادی کی دعوتیں شروع ہوگئی ہیں۔

حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرسٹ ویڈنگ دعوت کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی فیملی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ شاندار عشائیے پرشعیب اور بھابھی کے شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین