بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگانی سر میں دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم شر پسندوں نے مقامی سرکاری اسپتال پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے کیچ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دستی بم اسپتال پر پھینکنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔